4

بیروت دھماکے: حسن نصراللہ کی اسرائیل کو وارننگ

بیروت (ڈیلی اردو) حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ بیروت بندرگاہ دھماکوں میں اگر اسرائیل ملوث نکلا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

حزب اللہ چیف سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اگر یہ ثابت ہوگیا یہ بیروت بندر گارہ پر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ حزب اللہ نے بیروت دھماکے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا۔

چار اگست کو بیروت دھماکے میں 154 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں