غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری

رفح (ڈیلی اردو) اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کے روز صبح کے وقت غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں رفح پر متعدد فضائی حملے کیے۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے روزانہ کی بنیاد پر رفح کے مشرقی علاقے میں فلسطینی زرعی اراضی پر کئی بار بمباری کی۔

فضائی حملوں کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی، مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن جائے وقوعہ پر پہنچنے والے سول ڈیفنس کے عملے نے چند ہی منٹوں میں اس پر قابو پا لیا۔ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج ایک ہفتہ سے غزہ کی پٹی پر روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت فضائی حملے کررہی ہے ، اور یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ساحلی پٹی سے اسرائیلی بستیوں کی طرف بھیجے گئے آگ کے غباروں کے جواب میں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں