سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج

کراچی (ڈیلی اردو) عدالت کے حکم پر کاوؤنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انچارج راجہ عمر خطاب کے خلاف فیروز آباد تھانے میں شہری کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی میرے بھائی کو اغواء کیا تھا، اس کی رہائی ساڑھے 3 کروڑ روپے قیمتی اراضی کے عیوض ممکن ہوئی تھی، گزشتہ 7 ماہ سے بھائی سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی محمد اقبال پٹیل ولد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 470/2020 ہائی کورٹ کے حکم پر کاونٹر ٹیررزام ڈیپاٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انچارچ راجہ عمر خطاب اور اس کی ٹیم میں شامل افراد پر درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں