پشاور: محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، تین دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران نواحی علاقے متنی میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 4 کلو گرام سے زائد بارودی مواد، 2 نائن ایم ایم پستول، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈزا، نٹ بولٹ اور دو پستول برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور مہمند سے ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری، بم حملوں بالخصوص سکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں