9

وہاڑی: سوشل میڈیا پر فوج اور حکومت کیخلاف پوسٹیں لگانے پر ایک شخص گرفتار

بورے والا (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں سوشل میڈیا پر فوج اور حکومت کے خلاف پوسٹیں لگانے پر ایک شخص کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حکومتی احکامات پر جاری ایکشن کے سلسلہ میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اظہر حسین سکنہ ایچ بلاک کو گرفتار کیا، مقدمہ میں تحریر کیا گیا کہ اظہر حسین نے حکومت، فوج اور سابق چیف جسٹس کے خلاف تو ہین آمیز فقرے اور تحریر پوسٹ کی جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف بھی غیر مہذب تحریر پو سٹ کی۔

واضح رہے کہ ملزم گیلانی مارکیٹ کمیٹی بورے والا میں ملازم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی پولیس نے سیتل ماڑی کے علاقے سے حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا تھا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں