اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک روزہ تاخیر کی تصدیق کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو پاکستان آنا تھا، لیکن اب وہ 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سعودی ولی عہد کے دورے میں تاخیر کے بعد 17 فروری کو ہونے والی پاک، سعودی بزنس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنے شیڈول کے مطابق پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی ولی عہد کے دورے میں تاخیر کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ موخر ہونے کے بعد سرمایہ کاری بورڈ نے بھی بزنس کانفرنس منسوخ کردی اور کہا ہے کہ بزنس کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔