اسلام آباد (ویب ڈیسک) پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی کارستانی، تانے بانے ملنے لگے، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔پلوامہ حملے میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے عادل ار کے بھارتی فوج کے حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 10 ستمبر 2017 کو شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فورسسز نے 2 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا تھا، اسی جھڑپ کے دوران عادل ڈار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پلوامہ حملہ آر ایس ایس کا مودی سرکار کو ویلنٹائن ڈے کا گفٹ ہے، بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پلوامہ حملہ بھارت کے پارلیمانی الیکشن جیتنے کی حکمت عملی ہے۔
ادھر پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں خصوصی طور پر کشمیری طلباء اور دکانداروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بلوائیوں نے دکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور کشمیریوں کو بھارت سے نکل جانےکا کہا، گزشتہ روز بھی انتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی تھی، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔