10

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز، فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز ہو گیا۔ سینئر سول جج ساہیوال شکیل گورائیہ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 18فروری کو عدالت طلب کر لیا۔

گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے سنیئر سول ساہیوال شکیل گورائیہ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔ شکیل گورائیہ ایک ماہ میں انکوائری مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

شکیل گورائیہ کی جانب سے فریقین کو پہلا نوٹس جاری کیا گیا اور وہ دوبارہ اخبارات میں اشتہار دیں گے، ذرائع کے مطابق اشتہار مقامی ذرائع ابلاغ میں اشتہار دیں گے، عوام، گواہان، فریقین اور عینی شاہدین کو کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بلایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردرا محمد شمیم خان نے چند روز قبل سانحہ ساہیوال کے لواحقین کی درخواست پر واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں