10

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر 18 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہوگی۔

سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2 روزہ دورے کے باعث کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹ کے ملازمین کے لیے آئندہ پیر کی چھٹی دے دی گئی ہے، جس کا اعلامیہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دستخط کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں