بلوچستان: تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 5 زخمی

کوئٹہ (ابرار احمد) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے گوارگوپ میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر دہشت گردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اورماڑہ میں اسی طرح کے ایک بزدلانہ حملے میں 8 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں