اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے، 24 شہری گرفتار

رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں توڑپھوڑ، لوٹ مار کیساتھ ساتھ 24 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو درجن فلسطینوں ‌کو گرفتار کیا۔ گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غرب ارن کے جنوبی شہر الخلیل میں حلحول کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ حراست میں لی گئی خاتون کی شناخت سہیر احمد البطران کے نام سے ہوئی ہے۔ سیر اسیر فلسطینی عمر عیسیٰ اسلیمیہ کی اہلیہ ہیں۔ اس کے علاوہ 16 سالہ عبدالعزیز محمد قوقاس اور 16 سالہ محمد بسام اخلیل کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ادھر اسرایلی فوج نے بیت لحم سے 30 سالہ فلسطینی احمد ابراہیم عویس کو عایدہ کیمپ سے گرفتار کیا۔

وسطی رام اللہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے پانچ فلسطینیوں عطا زیدانی، سابق اسیر صدام تیسیر الاسمر، عزالدین فائز رحیمہ اور بیت ریما سے سابق اسیر مہند جرادات اور بیتونیا سے عدی ابو شمالہ کو گرفتار کیا گیا۔

شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران دو نوجوانوں اسامہ محمود السعدی، سابق اسیر ناطق حنتولی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

طوباس سے سابق اسیر ثائر جمیل بنی عودہ، نابلس سے محمود السبتی، عیسیٰ نظمی حشاش، بیت المقدس سے سلوان اور عیسویہ سے 4 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کیلئے چھاپوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں