اقبال کا شاہین، وطن کی آن بان پر قربان، راشد مہناس شہید کا یوم پیدائش

کراچی (ویب ڈیسک) کم عمری میں نشان حیدر پانیوالے پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج اڑسٹھواں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے. پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ، شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر پائلٹ راشد منہاس سترہ فروری انیس سواکیاون کو کراچی میں پیدا ہوئے، راشد منہاس کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے. ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا جبکہ وہ کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہید بھی ہیں۔

راشد منہاس کی ضعیف والدہ کی قابل فخر نظریں اپنے شہید بیٹے کے ماضی کو یاد کر تیں ہیں. بیس اگست کو تیسری تنہا پرواز پر نکلے ہی تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں