تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن فرنٹ کا بانی رہنما اسحاق ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے بانی رہنما کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا بانی رہنما اسحاق بلوچ عرف رامن عرف رحمین سکنہ بالگتر گڈگی کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے تھا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر واقعات میں بھی ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں