‏پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے پاکستانیوں کو فرانس سے نکالنے کی خبروں کو پھیلایا گیا ہے۔ بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا ایک ہاتھ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ فرانس میں موجود پاکستانی قانون کی پاسداری کررہے ہیں اور فرانسیسی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ حالیہ پیشرفتوں کے بعد ان کی طرف سے کسی قسم کی مشکلات کی کوئی شکایت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں