کوہاٹ میں شیعہ سنی فسادات کا خدشہ

کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نصرت خیل کے مقام پر روڈ بلاک، ٹائر جلا کر روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔ اس سے قبل کچہ پکہ کے مقام پر اہل تشیع زیارت حضرت میر انور شاہ کی تعمیر اور کھولنے کے لیے گزشتہ چالیس روز سے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت نے جواباً نصرت خیل کے مقام پر روڈ بلاک کردیا۔ جس سے علاقے میں امن و امن کی صورتحال بڑتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچہ پکہ کے مقام پر روڈ بلاک کرنے کی وجہ سے اہل سنت کو سفر میں دشواریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے لانے اور لے جانے میں مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ دیگر اہم و ضروری کاموں کی انجام دہی کے لیے سفر میں رکاوٹیں پید ا ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کچہ پکہ کے مقام پر روڈ بلاک کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھی مستقل طور پر روڈ بلاک کرنے بیٹھ جائیں گے۔ تاہم کوہاٹ پولیس اور علاقائی عمائدین اور دونوں مسالک کے رہنماء معاملے کو سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس قسم کے واقعات کو امن و امان کی خرابی کے لئے خطرہ قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے کوہاٹ کا امن وامان خراب ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں