12

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی

تربت (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبے پنجگور میں دہشت گردی کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے سی پیک روٹ پہ ایف سی کانوائے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملہ پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقے گوران کے مقام پر ہوا۔ ذرائع نے 4 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق بھی کی۔

https://twitter.com/BrasRaajiSangar/status/1097083390325678080?s=19

اس حملے کی ذمہ داری ‏بلوچ مسلح تنظیم راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان خان بلوچ نے قبول کرلی ہے

خان بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ حملہ میں 9 اہلکار ہلاک کیے گئے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں