445

بھارت نے مردہ شخص کو پلواما خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ بنا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان پر بھارتی الزامات کو بھارتی میڈیا کا پروپیگینڈا قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بھارتی میڈیا الزامات لگانے سے پہلے حقائق جاننے کی کوشش کرے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت جس شخص کو پلواما حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے رہا ہے، وہ شخص ایک دہائی سے زائد عرصے سے ضلع روجھان میں سپرد خاک ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا جس عبدالرشید غازی کو حملے کا ماسٹر مائنڈ بتا رہا ہے، وہ 2007 میں لال مسجد حملے میں پاک فوج کے آپریشن میں مارا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں