دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم قلندرز کی پوری ٹیم 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور زلمی کو 79 رنز کا ہدف ملا۔
لاہور کی جانب سے دیوچچ 18 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
پشاور کی جانب سے حسن علی نے 4، وہاب ریاض نے 3 اور ابتسام شیخ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پشاور نے آسان ہدف 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمر امین 61 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے انجری کے باعث پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلا اور ان کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز نے قیادت کے فرائض انجام دیے۔
لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کو مل گئی
محمد حفیظ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں ہیں اور ابتدائی دو میچز میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔