دیدار حسین قتل کیس: غذر پولیس نے اہم ملزم منان کو گرفتار کر لیا

غذر (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں چار روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کے مرکزی ملزم کو غذر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غذر پولیس نے طالب علم دیدار حسین قتل کیس میں مطلوب اہم ملزم منان کو سلپی پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فاروق کو بھی چو بیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو نو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم فاروق جہاں کئی بھی ہو گرفتاری سے نہیں بچ سکتا۔

ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے اتوار کے روز مقتول دیدار حسین کے گھر جاکراہل خانہ سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اﷲ عباسی نے مقتول دیدار حسین کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے تعزیت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور جو ملزم فرار ہے وہ بھی بہت جلد گرفتار ہو گا۔

ادھر پولیس نے ہفتہ کی رات کو نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف ڈی آئی جی کرائمز فرمان علی، جی آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی محمد اسحاق بھی غذر پہنچ گئے ہیں اور اتوار کے روز وہ مقتول دیدار حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے اشکومن پہنچ گئے۔

مقتول دیدار حسین کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دوسرا اہم ملزم کو بھی جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس کیس میں جتنے بھی ملزمان شامل ہیں ان کو نشان عبرت بنا دیں تاکہ ائندہ کسی کو اس طرح کی درندگی کی ہمت نہ ہو۔ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو نشان عبرت بنائے تاکہ ائندہ کوئی اس طرح کی درندگی کا سوچ بھی نہ سکے۔ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے کہا کہ ملزم فاروق جہاں کہیں بھی ہے اس کو ائندہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں