اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں میں ولی عہد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ آپ یہاں آئے۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دیے گئے عشائیہ سے خطاب کیا۔
خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کیلئے آج ایک عظیم دن ہے۔سعودی عرب اور اسکے لوگ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا میں ولی عہد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ آپ یہاں آئے۔ ولی عہد کی وجہ سے روضہ رسول اور کعبہ جانے کا موقع ملا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا سعودی عرب نے ہمیشہ وقت پر دوستی نبھائی ہے۔ سعودی عرب کی مدد پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھاپاکستان اور سعودی عرب تعلقات کو اس جگہ لیجانا چاہتے ہیں جہاں کبھی کبھی نہ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔پہاڑوں کی سیاحت کے حوالے سے پاکستان سعودی عرب سے آگے ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر سیکیورٹی خدشات نہ ہوتے تو ہزاروں لوگوں کو ویلکم کرتا دیکھتے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوست ممالک ہیں۔ پاکستان میں عظیم لیڈر شپ ہے۔پاکستان کا اچھا مستقبل دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاپاکستان سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدے کررہے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے دوستی اور بھائی چارے کو آگے بڑھائیں گے۔
وزیر اعظم نے امیگریشن اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی قیدیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاسعودی عرب پاکستانیوں کو امیگریشن میں سہولت دے۔سعودی عرب میں ڈھائی ملین پاکستانی کام کرتے ہیں۔سعودی عرب میں 3 ہزار پاکستانی قیدی ہیں۔ سعودی عرب انہیں بھی اپنا شہری تصور کرے۔سعودی عرب معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں پر نظر ثانی کرے۔
ولی عہد نےعمران خان کو دونوں معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے