Embed HTML not available.

طالبان کا دورہ پاکستان: افغان حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

کابل (ویب ڈیسک) طالبان کے دورہ پاکستان کے خلاف افغانستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو احتجاجی خط لکھ دیا۔

اقوام متحدہ میں افغان مشن کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد آنے والے طالبان نمائندوں پر اقوام متحدہ کی سفری پابندیاں ہیں، پاکستان میں ملاقات سے پہلے افغانستان سے مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔

طالبان پاکستان ملاقات افغانستان کی قومی خود مختاری سے متعلق ہو رہی ہے، لیکن افغانستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، افغانستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے مسلح گروپ کو پاکستان بلانا ان کی حیثیت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں