‘ یو این ایلچی’ کا فلسطینی بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ (ڈیلی اردو) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور مشرق وسطیٰ‌کے لیے عالمی ادارے کے خصوصی رابطہ کار نیکولائے میلاڈینوف نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں 13 سالہ فلسطینی بچے کی ہلاکت کے واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی میلاڈینوف نے کہا کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 13 سالہ علی ابو علیا کا قاتل ناقابل قبول اور قابل مذمت اقدام ہے۔ ہم اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں ‌نے اپنی ایک ٹویٹ میں زور دیا کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی بچے کے قتل کے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے دنیا کو بتائے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اور اسرائیلیوں نے ایک بے گناہ اور معصوم بچے کا قتل کیوں کر کیا ہے؟۔ نیکولائے میلاڈینوف کا کہنا تھا کہ ایک کم عمر بچے کا قبل ناقابل قبول ہے اور ہم اس خوفناک واقعے کی فوری تحقیقات چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت بچوں کو جنگ میں ‌بھی تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے اور اُنہیں تشدد سے بچانے کے احکامات دیے گیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام کو ایک 13 سالہ فلسطینی بچے علی ابو علیا کو رام اللہ میں ایک ریلی میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں