آزاد کشمیر کی 2 بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں، بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آزاد کشمیر کی رہائشی 2بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں، مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ عباس پور کی رہائشی 2 بہنیں ثناء زبیر اور اور لائبہ زبیر غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں جہاں پر مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں بہنوں کی رہائی کیلئے ہم متعلقہ چینلز کے ذریعے بھارت سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں لڑکیا ں آئندہ روز ممکنہ طور پر واپس کردی جائیں گی۔ دفترخارجہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں