ایران دہشتگردوں کا سرپرست، طالبان سے مذاکرات خطے میں امن کا پیش خیمہ ثابت ہونگے: عادل الجبیر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے ایران دہشت گردوں کا سرپرست ہے، طالبان سے مذاکرات خطے میں امن کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا سعودی عرب کے ساتھ دس ورکنگ گروپس تشکیل دے دیئے، دونوں ممالک کی قیادت معاہدوں پر عملدرآمد کی خواہشمند ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کیساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی مشترکہ عالمی چیلنج ہے، امریکا، سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، ہم دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کل 7 ایم او یوز پر دستخط کیے جا چکے، فیز ون میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، سعودی عرب کیساتھ تمام ایم او یوز پر عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی عرب کیساتھ 10 ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں، پاکستان اور سعودی قیادت کے مابین سال میں ایک بار ملاقات طے پائی، پاکستان سعودی وزارتی سطح پر 6 ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے پایا ہے، سعودی عرب نے ویزہ فیس میں کمی کا مطالبہ مان لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں