بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس میں موجود مبصر محفوظ رہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، گاڑی میں اقوام متحدہ کے دو مبصرین موجود تھے، جو پولاس گاؤں متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔

دونوں مبصرین محفوظ رہے، دونوں کو پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹ کی جانی چاہیے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ بھارت کی ایسی غیرقانونی کارروائیاں تمام طے شدہ بین الاقوامی اقدار کے خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں