اسلام آباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 7 دستی بم برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) اسلام آباد پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سات دستی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دئیے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک نین سکھ سے سات عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ ساتوں بم قابل استعمال تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، معاملے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

تمام تر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کریں گے۔ لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی زون میں پولیس کا فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں