مچھ سانحے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا، ٹریفک معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مچھ سانحے کے متاثرین کے مطالبات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، پاراچنار، سکردو، گلگت بلتستان، ملتان، حیدرآباد، سکھر، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔

اسلام آباد کے چائنا چوک اور لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر دھرنا جاری ہے، سکھر میں قومی شاہراہ پر دھرنے سے سندھ پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب داعش کے دہشت گردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا تھا، واقعے میں 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں