افغانستان: کابل میں دھماکا، پبلک پروٹیکشن فورس کے ترجمان سمیت 3 اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں پبلک پروٹیکشن فورس کے ترجمان سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں