امریکا: فلوریڈا میں فائرنگ سے ایف بی آئی کے 2 ایجنٹس ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کرکے ایف بی آئی کے دو ایجنٹس کو ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے فورٹ لاڈر ڈیل علاقے میں واقع گھر کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تھا جس دوران فائرنگ سے دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران برسوں بعد ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بچوں کے خلاف پر تشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں