ایران کا ‘اسمارٹ’ میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے درمیانی حد کے اسمارٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل تجربےکا اعلان ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری نے کیا۔

ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میزائل ایران کے دفاع کےلیے تیار کیا گیا ہے۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق ایران اپنے ہتھیار اسمارٹ، آٹومیٹک کنٹرول اور سرجیکل بنانےکی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں