ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے جبکہ ملک کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ شوگران اور کاغان میں برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اکثر مقامات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری بھی متوقع ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بلوچستان اور ڈی جی خان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کراچی والی بھی خبردار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں