اٹھارہویں ترمیم کیخلاف اقدام پر غداری کا الزام بھی قبول ہے: آصف زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری نے کہا کہ نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی اور بیک سیٹ ڈرائیور کو سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کیخلاف اقدام پر غداری کا الزام بھی قبول ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان پہلے ہی آئیسولیٹ تھا اور ان کے آنے کے بعد اور بھی آئی سولیٹ ہو چکا ہے۔ آج کے دور میں کوئی بھی ملک اکیلا ترقی نہیں کر سکتا۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر حکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر مس ہنڈلنگ کی، ہم نے ان کو ٹائم دیا کہ حکومت چلے۔

اسپیکر سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگی صاحب سندھ سے ہیں اور اپنی ہی گراتے ہیں بجلیاں۔

آصف زرداری نے کہا کہ استدعاکی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، ہم ماضی میں بھی کیسز دیکھ چکے ہیں، جیل میرا دوسرا گھر ہے اور بلاول بھٹو بھی نہیں ڈرتا کیوں کہ وہ بھی میرا ہی بیٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں