ہزارہ ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ سیہون میں ملوث داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو ) کراچی پولیس اور حساس ادارے کی ملیر کے علاقے میں اہم کارروائی، سیہون خودکش دھماکے میں ملوث داعش کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی عامرفاروقی نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ بائی پاس بم دھماکے اور ہزارہ برادری کے 5 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے داعش کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں حساس ادارے سے مدد لی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ داعش کے دو دہشت گرد اکبر علی اور فرقان بنگل زئی شامل ہیں

گرفتار دہشت گرد فرقان بنگلزئی سیہون بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہے جو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر بم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملزم سے کی گئی تفتیش کے مطابق مفتی ہدایت اللہ نے سیہون بم دھماکے کی ریکی کی۔

ملزم کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں بھی ملوث ہے اور ملزم نے ہزارہ برادری کے 5 افراد کو کار پر فائرنگ کر کے شہید کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں