اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو بلاتفریق حقوق فراہم کرتا ہے، حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مندر، گردواروں اور دیگر مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وفد کے ممبران نے کمیشن کے قیام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں