پنجاب: پاکستان رینجرز کے زیر نگرانی آپریشن ردالسارق کا آغاز

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر نگرانی آپریشن ردالسارق کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن ردالسارق جنوبی پنجاب میں روجھان اور کچے کے علاقے میں کیا جارہا ہے۔ آپریشن میں پنجاب رینجرز، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشن ردالسارق کا مقصد ان علاقوں میں قانون کی بالا دستی اور عوام کی بہبود کے منصوبوں کو جانچنا شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عامر مجید کی ہدایت پر کچے کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد اور مستحق خاندانوں میں فری راشن کی تقسیم۔ پنجاب رینجرز کچہ کی نئی نسل کو باشعور بنانے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن سے تعاون کرے گی۔

پنجاب رینجرز دیگر انتظامی اداروں کے ساتھ مل کرتعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کرے گی۔ پاکستان رینجرز (پنجاب) کے اقدامات کا مقصد پسماندہ عوام میں شعور اجاگر کرنا اور علاقے سے احساس محروی کا خاتمہ ہے۔

جنوبی پنجاب کی عوام نے پنجاب رینجرز کے اس اقدام کو لائق تحسین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں