152

وزارت داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا بلکہ سرکلر کے ذریعے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش نیب نے کی تھی جو لیگی رہنما کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں