13

بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، 3 ہفتوں میں 5 جہاز تباہ، 3 پائلٹ ہلاک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ناقص طیارے اور غیر معیاری تربیت کے باعث تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہوکر تباہ ہو چکے ہیں ۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی اپنی فضائیہ کا پول کھل گیا، ناقص طیارے اور تربیت کی کمی نے بھارتی فضائیہ کو نئے خطرات کے سامنے کھڑا کردیا۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کےمطابق حادثات میں 3 بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی دیگر پائلٹس زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے اپنے ہی سابق حکام نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناقص فضائیہ اور غیر معیاری تربیت یافتہ پائلٹوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں