پنجاب: لودھراں میں کار پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

لودھراں (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے اللہ ورایا چوک میں کار سوار نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار تمام چاروں افراد چل بسے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں