سندھ: خیرپور میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

خیرپور (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے مال روڈ پر رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال متنقل کردیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں