بلوچستان: چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا، 4 افراد ہلاک، 13 سے زائد افراد زخمی

چمن (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے شہر چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتک ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ابتک چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں