اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی دی ہے۔ ضلع مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ ریلے میں بہہ کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پنجاب میں بھی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ملتان، ڈی جی خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارروال میں بھی شدید بارشیں ہوئیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گوادر میں سڑک آبی ریلےکی نذر ہوگئی، ضلع آواران کا زمینی رابطہ منقطع جبکہ مکران اور لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ ہے، ایم ایٹ سڑک ہوشاب کے مقام پر ریلے میں بہہ گئی، کوسٹل ہائی وے کا بسول ندی پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔
بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے‘ جام کمالبارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے‘ جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امداد سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹیریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال نے پی ڈی ایم اے دفتر کا دورہ بھی کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل عمران زرکوں نے انہیں نقصانات اور امدادی کاموں پربریفنگ دی۔
جام کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے، آواران کے علاقے میں ایک سڑک کا مسئلہ تھا جو جلد حل کرلیا جائے گا، لسبیلہ میں ایک 2 علاقے ایسے تھے جہاں تک رسائی نہیں تھی، بہت سی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔