بلوچستان: پنجگور میں گولڈ سمڈ لائن پر پاکستانی فورسز پر فائرنگ، ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان ایران سرحد پر ایرانی حدود سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہے۔ جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی اور مغربی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمڈ لائن پر پنجگور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حملے میں فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فرنٹیئر کور جیرک کیمپ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں