پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے زمین سےزمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔

ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سمیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب تجربے پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں