باجوڑ: افغانستان سے پاکستانی حدود میں گولہ باری

باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی خار گلزار خان کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموند علاقہ لغڑئی میں مارٹر گولے آگرے، ایک مارٹر گولہ کھیت میں جبکہ دوسرا مارٹر گولہ مقامی آبادی پر جاگرا، گھر پر گرنے والے گولہ میں ایک شخص تاج محمد زخمی ہوگیا، واقعہ کیخلاف مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

باجوڑ پولیس کے مطابق زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

قبل ازیں، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے متصل افغانستان کے صوبے ننحرہار کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ہونے والی مبینہ گولہ باری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے​۔

اپنا تبصرہ بھیجیں