جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا غیر رسمی مذاکرات پر آمادہ

تہران (ڈیلی اردو) ايرانی وزارت خارجہ نے امريکی اقتصادی پابنديوں کے سلسلہ وار خاتمے کو مسترد کر ديا ہے۔

وزارت کے ترجمان سعيد خطيب زادہ نے تہران ميں کہا کہ ايران تمام تر امريکی پابنديوں کا خاتمہ چاہتا ہے اور يہ فيصلہ اٹل ہے۔

امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جالينا پورٹر نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ويانا ميں ہونے والے غير رسمی مذاکرات ميں جوہری ڈيل کو بچانے کے ليے تہران حکومت کے اقدامات اور ان کے بدلے ميں پابنديوں کے سلسلہ وار خاتمے پر بات ہو گی۔

ايران اور امريکا آئندہ ہفتے غير رسمی مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہيں، جو منگل سے ويانا ميں شروع ہو رہے ہيں تاہم بات چيت براہ راست نہيں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں