اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری ہلاک، اہلیہ شدید زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری ہلاک اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب جوڑا اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا تو اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو کمر پر گولیاں لگیں، مقتول فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ منصور کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق القدس کے شمال مغربی علاقے موضع نبالہ میں ایک فلسطینی اور اس کی اہلیہ کے سوار ہونے والی کار کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں