ایچ آر سی پی کی وزیراعظم کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس تاثر کی مذمت کرتے ہیں کہ پردے سے جنسی زیادتی رُک جائے گی۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کے بجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹہراتا ہے، ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں