شام: اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل کے ایک تازہ میزائل حملے میں جمعرات کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار فوجی زخمی ہوئے جبکہ نقصان بھی ہوا ہے۔

شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتا یا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یہ حملہ ہمسایہ ملک لبنان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے کیا جبکہ شام کے فضائی دفاع نے اس حملے کا جواب دیتے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔

دمشق کے رہائشیوں نے دھماکوں کی آوازوں کے دوران فضائی دفاع کی جانب سے آسمان پر اسرائیلی اہداف کو تلاش کرتے ہوئے اور فائر کرتے ہوئے دیکھا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے حالیہ برسوں کے دوران شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں