امریکی فورسز نے داعش کے 50 دہشت گردوں کو شام منتقل کر دیا

دمشق (ڈیلی اردو) امریکی فورسز نے دولت اسلامیہ (داعش) کے 50 عسکریت پسندوں کو شمال مشرقی شام میں واقع اپنے اڈے سے مشرقی صوبہ دیر الزور میں منتقل کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے جمعرات کے روز بتایا کہ داعش کے عسکریت پسندوں کو شام کے شمال مشرقی صوبہ الحسکہ کے علاقہ الشدادی میں قائم امریکی اڈے سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دیرالزور کے مشرقی دیہی علاقے میں منتقل کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکہ نے یہ اقدام ان عسکریت پسندوں کو شام کی سرزمین پر ہی شامی فوج کیخلاف کارروائیوں میں دوبارہ استعمال کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔ دیر الزور منتقل کیے جانے سے قبل ان عسکریت پسندوں کو الشدادی میں قائم امریکی اڈے میں تربیت دی گئی ہے۔

شامی حکومت کی جانب سے بار بار امریکی فورسز پر شام میں داعش کے عسکریت پسندوں کی مدد کرنے اور شامی فوج کیخلاف غیر معمولی کارروائیوں میں انہیں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں