افغانستان: تخار میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، حکومت نواز ملیشیا کے 4 اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے صدر مقام تالوقان کے بیرونی علاقہ میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ہفتہ کے روز سکیورٹی چوکی پر حملہ میں حکومت نواز ملیشیا کے چار اہلکار ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل اسیر نے تصدیق کی کہ طالبان دہشت گردوں کے ایک گروہ نے ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے تالوقان شہر کے مضافاتی علاقہ تارمابائی میں حکومت نواز ملیشیا اہلکاروں کی چوکی پر دھاوہ بول دیا جس میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

اسیر نے کہاکہ طالبان دہشت گردوں کی جانب بھی ہلاکتیں ہوئیں تاہم انہوں نے درست تعداد نہیں بتائی۔

دریں اثناء ایک سکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ وقت کیلئے ہونے والی جھڑپ میں 3 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں